کہانی
یہ کہانی عبیر کی ہے جو اپنے ماں باپ کے انتقال کے بعد اپنی خالہ نائلہ اور خالو منصور کے گھر پرورش پاتی ہے۔منصور نے اپنی چھوٹی بہن زینت کو بھی بہت محبت سے پالا ہے مگر زینت کے دل میں عبیر کیلئے نفرت ہے۔وہیں اس گھر کا اکلوتا لڑکا شایان عبیر کے قریب آجاتا ہے دونوں میں دوستی اور محبت کا رشتہ ہے۔گھر میں زینت کی شادی ٹوٹنے کے بعد اب گھر کا ماحول بہت خراب ہوگیا ہے۔گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ جب عبیر اور شایان کی شادی کا وقت آتا ہے تو ایک حادثے میں شایان کو اغوا کرلیا جاتا ہے اور عبیر کی دنیا تاریک ہوجاتی ہے وہیں زینت عبیر کو منحوس کہتی ہے کہ جو اپنے ماں باپ کے ساتھ ساتھ شایان کی بھی جان لے گئی۔زینت کیلئے عادل کا رشتہ آتا ہے مگر عادل کا دل عبیر پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی مزید جہنم بن جاتی ہے۔شایان کی چچی اور ان کا بیٹا ہمایوں پاکستان آتے ہیں تو ہمایوں کو عبیر اچھی لگتی ہے۔عبیر شایان کا بزنس سنبھالتی ہے اور کامیاب بزنس وومن بن جاتی ہے۔عادل عبیر کی زندگی کو جہنم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ہمایوں اور عبیر کی شادی ہوجاتی ہے تبھی ان کی زندگی میں شایان کی واپسی ہوتے ہے جہاں عبیر ماں بننے والی ہے وہیں زندگی اسے عجیب دوراہے پر لے آئی ہے۔ایسی صورتحال میں شایان عبیر سے دستبردار ہوجاتا ہے۔مگر عادل بدلے کی آگ میں عبیر اور ہمایوں کو قتل کردیتا ہے۔عبیر کی بیٹی بچ جاتی ہے۔جس کو بعد میں زینت اور سلمان مل کر پالتے ہیں۔سلمان اپنی گذشتہ غلطیوں کی معافی مانگ کر زینت کی زندگی میں واپس آجاتا ہے۔وہیں عبیر کی بیٹی بڑی ہوکر اپنے ماں باپ کی موت کا بدلہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔یوں زندگی کی کشمکش سے گزر کر سارے کردار اپنے انجام کو پہنچتے ہیں۔
Synopsis
This story is about Abeer, who after the death of his parents, is brought up in the house of his aunt Naila and uncle Mansoor. Mansoor has also brought up his younger sister Zeenat with great love, but Zeenat has hatred for Abeer in her heart. Shayan, the son of mansoor and naila, comes close to Abeer and they have a friendship and love relationship. With the passage of time, when the time of Abeer and Shayaan's marriage comes, Shayan is kidnapped and Abeer's world becomes dark, while Zeenat calls Abeer responsible for shayaan’s kidnapping. Meanwhile, Adil’s mother comes with the proposal for Zeenat, but Adil's heart falls on Abeer. Shayan's aunt and her son Humayun come to Pakistan, Humayun likes Abeer. Abeer takes over the shayan’s business and becomes a successful business woman. Adil leaves no stone unturned to make Abeer's life hell. Humayun and Abeer get married, then one day, Shayan returns to their lives. Abeer is about to become a mother. Will Abeer choose shayan over humayaun and their child?
Writer
:
Samina Ejaz
Director
:
Tahseen Khan
Cast
:
Kiran Tabeir, Talat Hussain, Waseem Tirmazi, Saleena Sipra, Nazli Nasar, Imran Aslam, Yasir Ali Khan, Faisal Naqvi, Seemi Pasha






