AAN TV
FacebookYoutubeTwitterInstagramTiktok
WATCH
EPISODES

کہانی

گلزار ایک خوابوں خیالوں میں رہنے والی لڑکی ہے جو ازمیر کے ایک غریب محلے میں اپنی ماں کی دوست سوزان کے ساتھ رہتی ہے ۔اسے اس زندگی سے سخت نفرت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس نے ہمیشہ بڑے بڑے خواب دیکھنا سیکھا ہے۔جن کے پورا ہوتے ہی اسے اس غریب محلے سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائے گا۔ گلزار کو موسیقی سے عشق ہے اور آنے والے وقت میں وہ مشہور گلوکارہ بننا چاہتی ہے جس کے لیے وہ دن رات محنت کر رہی ہے۔ گلزار کی ماں کی دوست سوزان ایک مخلص اور اچھی عورت ہے جس نے اپنی دوست کی بیٹی کی پرورش ایک ماں کی طرح کی ہے۔ سوزان ایک سستے سے نائٹ کلب میں کام کرتی ہے جہاں کی ملکیت شریف کے پاس ہے۔ شریف ایک لالچی اور مطلبی عورت ہے جو اب گلزار پر نظر رکھتی ہے تاکہ اسے اپنے مقصد کیلئے استعمال کر سکے۔ وہیں کلب میں ایک بوڑھا عیاش آدمی گلزار سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف گلزار کی زندگی پل بھر میں بدل جاتی ہے ۔زندگی کا یہ نیا ڈرامائی موڑ سب کو حیران کر کے رکھ دیتا ہے جب گلزار کو پتہ چلتا ہے کہ وہ کسی امیر کبیر شخص کی بیٹی ہے۔وہ امیر آدمی بستر مرگ پر ہے اور مرنے سے پہلے وہ اپنی بیٹی گلزار سے ملنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ جتنے دن اس کی زندگی باقی ہے گلزار اس کے ساتھ رہے۔جس کو اس نے ہمیشہ اپنے پورے خاندان سے چھپا کر رکھا ہوتاہے۔ یہ حقیقت گلزار اور اس آدمی کے خاندان میں ایک قیامت کھڑ ی کر دیتی ہے۔ گلزار جب اپنے سوتیلے رشتوں کے پاس پہنچتی ہے تو وہ اپنے باپ کی مال ودولت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔گلزار کی آمد اس خاندان کے لیے سخت پریشانی کا باعث بنتی ہے۔گلزار کا باپ گلزار سے ملنے کے فوراً بعد فوت ہو جاتا ہے ۔ گلزار باپ کے مرنے کے بعد اسی محل میں رہ جاتی ہے۔ وہیں گھر کے ایک ملازم کے بیٹے مراد سے گلزار کا سامنا ہوتا ہے۔کچھ عرصے بعد گلزار مراد سے محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔دوسری طرف گلزار کی سوتیلی بہن مینے بھی مراد سے پیار کرتی ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے۔اب گلزار کی زندگی کا مقصد اپنا موسیقی کا کیرئیر بنانا اور مراد کو حاصل کرنا ہے۔ اپنے خوابوں اور محبت کو پانے کیلئے کیا حد سے گز جائے گی گلزار۔۔۔؟ سوتیلے رشتوں کی نفرت سے کیسے بچ پائے گی گلزار۔۔۔؟

Synopsis

Gülzar, 25 years old, lives in one of Izmir’s poorest neighborhoods with her mother’s friend, Suzan. Writing her own songs is Gülzar’s only passion; she truly wants to become a famous singer. Suzan works in a cheap nightclub owned by Şerif, who wants Gülzar to work there as well. As if that weren’t enough, an old man wants to marry Gülzar. Meanwhile, sad news arrives from Gülzar’s biological father, who is very rich. He is gravely ill and has only a few days left. He wants to see Gülzar one last time and wishes for her to live with them in their mansion. When Gülzar arrives at the mansion, she immediately falls in love with Murat, the housekeeper’s son. However, he is engaged to Gülzar’s stepsister, Mine. Gülzar must continue chasing her dreams while also facing new enemies in the mansion.

Cast

:

Farah Zeynep Abdullah, Berk Cankat

Episode 45