کہانی
یہ کہانی ہے ملک کی ۔ملک ایک شاطر انسان ہے جو رضاآبادی خاندان کے قریب ہے اور اس کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ رضاآبادی خاندان کے سربراہ حاجی امو کی اکلوتی بیٹی منصورہ ملک کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے اور ملک بھی اس سے شادی کرنا چاہتا ہے جبکہ وہ رتبے میں ان کی برابری نہیں کر سکتا ۔ملک حاجی امو کا خاص ادمی ہے لیکن وہ خود کو حاجی امو کے برابر لانا چاہتا ہے اسے یہ لگتا ہے کہ حاجی امو نے اسے آج تک اس کی محنت اور وفاداری کا صلہ نہیں دیا ۔حاجی امو اپنی بیٹی کی دلچسپی جب ملک میں دیکھتا ہے تو وہ اسے ملک سے باہر بھیج دیتا ہے اور ملک کی شادی سمیرہ سے کروا دیتا ہے جو دراصل حاجی امو کے ساتھ تعلقات میں ہوتی ہے ۔کہانی کا اغاز حاجی امو کی موت سے ہوتا ہے اور اس موت کا معمہ حل کرنے کے دوران پتہ چلتا ہے کہ ملک ایک دوہرے کر دار کا مالک ہے جو رضا بادی خاندان کو نقصان پہنچا کر ان کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اوراس کی بیوی سمیرہ اس کی ہر سازش میں اس کے ساتھ شریک ہوتی ہے۔ ملک کا اصل روپ سب کے سامنے آتا ہے ، جس سے ملک اور رضاآبادی خاندانوں کے درمیان حسد کا پردہ فاش ہوتا ہے۔ یہ دونوں خاندان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مختلف جرائم اور غلط کاموں کا سہارا لیتے ہیں۔
Synopsis
This is a story of Malik, a clever man and is very close to Razabadi family. Malik manages and oversees their business and play a crucial role in its success. Mansoora, the only daughter of the head of the Rezaabadi family, Haji Amoo, falls in love with Malik, and they both wants to get marry to each other although he can't match her in social status. Malik, though respected by Haji Amoo, feels that Haji Amoo has not rewarded him enough for his hard work and loyalty. When Haji Amoo notices his daughter's interest in Malik, he sends her away, arranging Malik marriage to Samira, who is a former love interest of Haji Amoo. The story begins with Haji Amoo's death, revealing that Malik is plotting to take control of the Rezaabadi family's wealth, and his wife, Samira, is complicit in all his schemes. The true identity of Malik unfolds, exposing a web of envy between Malik and the Rezaabadi family. Both families resort to various crimes and wrongdoings to achieve their goals.
Cast
:
Javad Ezzati, Rana Azadivar






